Sunday, 22 September 2024


میٹرک کے نتائج تاخیر کا شکار

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) اساتذہ کی مردم شماری میں مصروفیات اور نویں دسویں کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کے باعث میٹرک (دسویں) آرٹس اور سائنس کے نتائج تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔ میٹرک کے نتائج کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کی مقرر کردہ تاریخ کے مطابق31جولائی تک کرنا تھا، پہلے آرٹس کے نتائج جاری ہونے تھے اور پھر سائنس کے نتائج جاری ہونا تھے تاہم 31جولائی گزر گئی اور میٹرک بورڈ نہ تو آرٹس کے نتائج کا اعلان کر پایا نہ ہی سائنس کے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سعید الدین نے جنگ کو بتایا کہ مردم شماری کی وجہ سے اساتذہ کی کمی کا سامنا رہا اور ان کی مردم شماری میں مصروفیات کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدواروں کے میٹرک کے امتحانات کو دو مرحلوں میں کرنا پڑا پہلے مرحلے میں آرٹس کے 28مارچ سے لیے گئے جبکہ سائنس کے14اپریل سے شروع ہوئے تھے تاہم ہم نے نتائج کی تیاری کیلئے دن رات کام کیا ہے اور اب نتائج تقریباً تیار ہو چکے ہیں

۔ نتائج کو شفاف بنانے اور غلطیاں دور کرنے کیلئے ان کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور اسی ہفتے ہم دسویں آرٹس اور سائنس کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوزیشن ہولڈرز کی بھرپور پذیرائی کریں گے، نتائج کے اجراء کے روز ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہو گی جس میں اول آنے والے کو ایک لاکھ، دوئم آنے والے کو50ہزار اور سوئم آنے والے کو25ہزار روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

 

 

Share this article

Leave a comment