Saturday, 21 September 2024


سندھ سے غلامی کا دور رخصت ہونیوالا ہے

 

ایمزٹی وی (جھڈو)ذوالفقار مرزا نے جھڈو کے قریب ملک محمد اشرف کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے چیمپئنز کے لیے پھندا تیار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر رمضان کاکیپوٹو، عطا اﷲ شاہ بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام مایوسی کا شکار نہ ہوں، اچھے دن آنیوالے ہیں، سندھ سے غلامی کا دور رخصت ہونیوالا ہے۔
سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ضلع میرپورخاص اور بدین کے ٹیل کے علاقوں میں پانی کا بحران پیدا کرنے، علاقے کی زرعی معیشت کو تباہ اور کاشتکار طبقہ کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا ہے، اللہ ایسے ظالم حکمرانوں سے ضرور پوچھے گا جو پانی بند کر کے لوگوں کی روزی روٹی اور ان کے بچوں سے منہ کا نوالہ چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو تبدیلی کا سبق میں نے پڑھایا ہے، صوبے میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے، ظالم حکمران ضرور اپنے انجام سے دوچار ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment