Friday, 20 September 2024


تھرپارکر : اسپتال چکن گنیا کے مریضوں سے بھر گئے

 

ایمز ٹی وی(صحت)تھرپارکر میں چکن گنیا کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے اور چھاچھرو کے سرکاری اسپتال چکن گنیا کے مریضوں سے بھر گئے جس کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی ۔ صحرائے تھر میں مون سون کی بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات کے ساتھ ہی چکن گنیا کا مرض بے قابوہو گیا ہے ،

چھاچھرو اور مٹھی کے دیہات ہریاڑ اوڈھانی سانگاریو اور رام سنگھانی میں تو مرض نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔ چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے ایک بیڈ پر کئی کئی مریض پڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کئی مریضوں نے فرش پر ہی ڈیرہ لگایا ہوا ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں میں سسکتی دکھائی دیتی ہے

 

Share this article

Leave a comment