ایمز ٹی وی (سندھ) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل آصف معراج راجپوت کی خصوصی دعوت پر سندھ کے گورنر محمد زبیر عمر نے میرپورخاص کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ نے اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسے میں شرکت کی اور نوجوانوں سے خطاب کیا۔مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل آصف معراج راجپوت نے گورنر سندھ کے اعزاز میں اسقبالیہ دیا۔