Saturday, 21 September 2024


جامعہ اردو میں مولوی عبد الحق کی برسی

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)وفاقی جامعہ اردو اور انجمن ترقی اردو کے تعاون سے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 56ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں عبدالحق کیمپس میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے کہا کہ ملک اور ادارے اسی وقت ترقی کریں گے جب سب مل کر کام کریں، انہوں نے کہا کہ علم سے ہی معاشرے کی شناخت ممکن ہے،انجمن نے اردو زبان کی حفاظت کرکے دراصل ہماری شناخت برقرار رکھی ہے۔
پروگرام سے وائس چانسلر جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد، انجمن ترقی اردو کے صدر ذوالقرنین جمیل ،معتمد اعزازی(سیکریٹری) ڈاکٹر فاطمہ حسن نے بھی خطاب کیا اور میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے سرانجام دیئے جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، ڈائریکٹر شاہ لطیف چیئرڈاکٹر سلیم میمن،عابد رضوی، ڈاکٹر سحر انصاری، چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس محمد صدیق اور دیگر موجود تھے۔

 

Share this article

Leave a comment