Friday, 20 September 2024


انڈس یونیورسٹی کےطلبا ڈگری سےمحروم

 

ایمزٹی وی (تعلیم/) انڈس یونیورسٹی کے طلباکا ڈگریاں نہ ملنے پر انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی، احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل بھی شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق انڈس یونیورسٹی کے طلبا ایچ ای سی سے الحاق اور ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ،طلبا نے ہاتھوں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور انتظامی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، طلبا کا کہنا تھا کہ ڈگریاں نہ ملنے سے ہمارا مستقبل تباہ ہونے کا خطرہ ہے لیکن انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی،ایک طرف ڈگریاں نہ ملنے پر طلبا خوارہو رہے ہیں تو دوسری طرف والدین بھی پریشان ہیں۔
طلبا کا کہنا ہے کہ مطالبات کے منظوری تک احتجاج جاری رہے گااور انتظامیہ کیخلاف دھرنا بھی دیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment