Friday, 20 September 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان جاری

 

ایمزٹی وی (تجارت)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان ہے ۔گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس اتار چڑھاﺅ کے بعد کئی سو پوائنٹس نیچے آتا رہاجس سے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان ہو رہا ہے ۔
منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغا ز میں ہی منفی رجحان رہا اور 100انڈیکس 925پوائنٹس کی کمی کے بعد41227کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں1کروڑ 57لاکھ 49ہزار 660 شیئرز کا لین دین ہوچکا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ارب35کروڑ 81ہزار 424 روپے ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ سے ملک میں جاری سیاسی صورتحال میں عدم استحکام کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر براہ راس اثر پڑ رہا ہے اور اس عرصے کے دوران100 انڈیکس میں 10 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment