Friday, 20 September 2024


ایم کیو ایم پاکستان ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں پر بات کرنا چاہتی ہے، ٖفیصل سبزواری

ایمز ٹی وی (کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جماعت آل پارٹیز کانفرنس میں نہیں آرہی تو یہ ان کا حق ہے لیکن کسی فورم پر ضرور مل بیٹھیں گے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی مسائل پر بحث کی ایک سنجیدہ کوشش کی اور ایم کیو ایم پاکستان ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں پر بات کرنا چاہتی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ ایک ایک سیاسی جماعت کے دفتر گئے، اگر کوئی جماعت اے پی سی میں نہیں آنا چاہتی تو یہ ان کا حق ہے تاہم سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے۔

بڑی سیاسی جماعتوں کا متحدہ پاکستان کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف وفود نے سیاسی جماعتوں کے دفتر جاکر انہیں آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفود پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی کے دفتر بھی گئے جہاں سے انہیں مثبت جواب ملا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment