Friday, 20 September 2024


اے120الیکشن پہلےسےزیادہ مارجن سےجیتیں گے،مریم نواز

ایمز ٹی وی(لاہور)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنمامریم نوازنےکہاہےکہ این اے120الیکشن پہلےسےزیادہ مارجن سےجیتیں گے،لندن نہیں جارہی،گھرگھرانتخابی مہم چلائوں گی،نوازشریف کوایوان وزیر اعظم سےتونکالدیالیکن عوام کےدل سےکون نکالےگا،اس وقت اللہ تعالی نےانہیں پہلےسےزیادہ عزت سےنوازاہے۔وہ گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں این اے120میں اپنی والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم کےبا قاعدہ آغازپرخطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پروفاقی وزیرمملکت اطلات و نشریات مریم اورنگ زیب پاکستان مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر اور وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، سینیٹر پرویز رشید، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایم پی اے بلال یاسین، ایم پی اے ماجد ظہور، بلدیہ عظمیٰ لاہور کے لارڈ میئر کرنل ( ر ) مبشر جاویدجاوید سمیت چوہدری شہباز، توصیف احمد شاہ سمیت دیگر ن لیگی رہنماء اور این اے 120 کی یونین کونسلوں 48، 49، 50 اور 51 کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مریم نواز نےکہا کہ حلقہ میں محنت میں کمی نہیں آنی چاہئے، کا رکن الیکشن مہم میں بھر پور کردار ادا کریں،پہلے سے زیادہ مارجن کے ساتھ جیتیں گے۔انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا کس طرح شکریہ ادا کروں، آپ نے اپنے قائد کے استقبال میں اہم کردار ادا کیا،میرے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شکریہ اداکرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، پہلے انتخابی مہم چلاوں گی بعد میں دیکھا جائے گا۔ماڈل ٹاون اجلاس میں بتایاگیا کہ مریم نواز این اے 120کی الیکشن مہم کی نگرانی خود کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر اس کی رپورٹ بھی عہدیدراوں سے لیں گی اور حلقے کا وزٹ بھی کیا کریں گی۔ دریں اثناءمریم نواز کے این اسے 120 کی انتخابی مہم کیلئے سر گرم ہونے سےپارٹی رہنما ئوں کیساتھ کارکن بھی پرجوش ہو گئے،این اے 120 میں انتخابی مہم کو چلانے کیلئے درجنوں انتخابی دفاتر کھل گئے جہاں رات گئے تک گہما گہمی دیکھی جارہی ہے

 

Share this article

Leave a comment