Friday, 20 September 2024


گوادر پورٹ پر مزید دو کرینیں نصب

 

ایمزٹی وی(تجارت) گوادر پورٹ پر مزید دو کرینیں نصب کردی گئیں جس کے بعد پورٹ پر یومیہ کنٹینر منتقل کرنے کی تعداد میں مزید 1500 کنٹینرز کا اضافہ ہوجائے گا۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی نے کراچی سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں نصب کی جانیوالی کرینیں کنٹینرز کو براہ راست برتھ پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گوادر پورٹ پر مزید 2 کرینوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یومیہ مزید 1500 کنٹینرز پورٹ پر منتقل کیے جاسکیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment