Friday, 20 September 2024


ملک کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کاوائس چانسلر منتخب

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی سرکاری جامعہ کا وائس چانسلر اقلیتی برادری سے بننے جارہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے لیےہندو برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کا انتخاب کرلیا ہے، گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے تلاش کمیٹی کے انتخاب کردہ تین امیدواروں کے انٹرویو کیے جن میں ڈاکٹر رزاق شیخ،ڈاکٹر بیکھا رام اور ڈاکٹر اکبر نظامانی شامل تھے۔
 
وزیر اعلیٰ سندھ نےڈاکٹر بیکھا رام کا بطور وائس چانسلر انتخاب کرلیا جس کے بعد ان کے نام کی سمری نوٹیفکیشن کے لیے گورنر ہاؤس بھیج دی گئی جہاں گورنر سندھ بیکھا رام کی بطور وائس چانسلر منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیں گے اور یوں ملک میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے وا لے پہلےوائس چانسلر کا انتخاب ہوجائے گا۔واضح رہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلرڈاکٹر نوشاد شیخ اپنی دوسری چار سالہ مدت پوری کرچکے ہیں ان کی دوسری مدت دو ماہ قبل2جولائی کو مکمل ہوگئی تھی تاہم سیکرٹری بورڈ و جامعات اور تلاش کمیٹی وقت پر نہ تو وائس چانسلر کی تلاش کا اشتہار دے سکے نہ ہی انٹریو کا مرحلہ مکمل ہوسکا جس کے بعد گورنر سندھ نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کی اچھی کارکردگی دیکھتے ہوئے نئے وائس چانسلر کی تقرری تک انھیں بطور وائس چانسلر کام کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

Share this article

Leave a comment