Saturday, 21 September 2024


بیٹی کی پیدائش پر محمد عامر سجدہِ شکر

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامرکے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامرکے گھربیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پروہ خوشی سے نہال ہیں۔ فاسٹ بالر نے بیٹی کی پیدائش کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردی۔
محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پرخدا کا شکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اللہ کی رحمت سے نوازا گئے ہیں جب کہ ان کی بیٹی کی تصویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ محمد عامرنے اپنی بیٹی کا نام منسا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بالرمحمد عامرگذشتہ سال میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment