Friday, 20 September 2024


سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر اہل قرار

 

ایمزٹی وی(سنگاپور) بھارتی نژاد مسلم خاتون حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر بنیں گی ، الیکشن کمیٹی نے انہیں صدارتی انتخاب کیلئے اہل قرار دیدیا ۔ مقامی اخبار کے مطابق سنگاپور پارلیمنٹ کی سابق سپیکر حلیمہ یعقوب کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں ہے ۔ سنگاپور میں صدر کا عہدہ مالائی نژاد باشندوں کیلئے مختص ہے ، حلیمہ یعقوب کا والد ہندوستانی جبکہ والدہ مالائی نژاد تھیں۔

 

Share this article

Leave a comment