Friday, 20 September 2024


حکومت نے سماجی ویب سائٹ پر عائد پابندی ختم کردی

 

ایمزٹی وی(ریاض) سعودی عرب نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر ہونے والی ویڈیو اور وائس کالز پر پابندی اگلے ہفتےاٹھانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ایپس یعنی واٹس ایپ،اسکائپ اور فیس بکُ میسنجر سمیت دیگر ایپس کے ذریعے ہونے والی ویڈیو اور آڈیو کالز پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواسہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیلی کمیونی کیشن اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ کرکے انٹرنیٹ کالز بحال کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اور امید ہے کہ اس جدید سہولت سے آئندہ ہفتے شہری مستفید ہوسکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں نے انٹرنیٹ کالز سروس کے اعلیٰ معیار کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی وزیر نے حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے اس اقدام کوٹوئٹر پر اپنے پیغام کی صورت میں بھی پہنچایا اور اس اچھی خبر سےشہریوں کو آگاہ کیا۔

 

Share this article

Leave a comment