Sunday, 22 September 2024


تدریسی سال 2017-18کے لئے داخلہ ٹیسٹ کاانعقاد

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچئ)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں تدریسی سال 2017-18 (17بیچ) میں داخلے کے لئے مہران یونیورسٹی جامشورو میں پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ․
سندھ صوبہ کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں سے جامشورو کیمپس کے 18 اور خیرپور میرس کیمپس کے 6ٹیکنالوجیز میں 2031 سیٹوں کے لئے آن لائن 11744 امیدواروں نے داخلہ فارم بھرے جن میں 10590طلبہ نے بینک چالان بھر کے اپنے آن لائن کاغذات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جمع کروائے ․ جن میں سے 10317 طلبہ و طالبات کو آن لائن امتحانی سلپیں جاری کی گئیں ․ داخلا ٹیسٹ میں کُل 10317 امیدوار ٹیسٹ میں بیٹھے جن میں 8937 طلبہ اور 1380 طالبات شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment