Friday, 20 September 2024


سروں کی ملکہ کو گوگل کا زبردست خراج تحسین

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)گوگل نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نور جہاں کا اصل نام اللہ رکھی وسائی تھا اور آپ 21 ستمبر کو پیدا ہوئیں۔ نور جہاں نے تقریباً 60 سالہ دور میں 18000 ہزار گیت گائے اور ان کے درجنوں قومی نغمے آج بھی بہت زیادہ سراہے اور سنے جاتے ہیں۔ نور جہاں نے پہلے برٹس انڈیا اور پھر پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور ان کی سریلی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا لقب دیا گیا۔
c67f1dc6dfba4ed2ca29987f3aaf8fd9
 
نور جہاں کو 1965 کی جنگ میں فوجیوں کے خون کو گرمانے والے گیت گانے پر صدر ایوب خان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جب کہ 1987 اور 2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment