Friday, 20 September 2024


شہرِ قائد میں 10ہزار کیمروں کی تصیب

 

ایمز ٹی وی(کراچی ) ایس ایس پی مدگار 15اورکمانڈ اینڈ کنٹرول نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں شہرمیں 15سے 25پکسل کے 10ہزارکیمروں کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا،اس وقت شہر میں درست کام کرنے والے کیمروں کی تعداد 1700سے زائد ہےجس کے ذریعے محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر ہونے والے جرائم پر نگاہ رکھنے کے لیے اس وقت کراچی پولیس کے 550،ٹریفک پولیس کے 250اور کے ایم سی کے 1000کیمرے ورکنگ میں ہیں ،جن کے کنٹرول روم سوک سینٹر اور سینٹرل پولیس آفس میں قائم ہیں ،جومکمل طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل خراب ہونے والے کیمروں کی درستی کاکام کرلیا گیا تھااور اب تمام کیمرے درست حالت میں ہیں ،پولیس سمیت قانوں نافذکرنے والے تمام ادارے ان کی مد د سے محرم کے تمام جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس کی جانب سے شہر کی نگرانی کے لیے 10ہزار کیمروں کی تنصیب کاکام اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کردیاجائے یہ کیمرے 15سے 25میگاپکسل کے ہونگے جو اپنی ساخت کے حساب سے موویز نگ ،ریولونگ اور فکس ہونگے کراچی جیسے میگا سٹی کے لیے 10ہزار کیمرے ناکافی ہیں تاہم ان سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،

انھوں نے کہا کہ مدگار 15شہر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کررہاہے ،15پر کسی جرم کا شکار براہ راست اور فوری رابطہ کرتاہے جس پرمددگار 15 نے بروقت کارروائی کرکے متعدد ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار بھی کیا ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment