Saturday, 21 September 2024


این ای ڈی یونیورسٹی نے سندھ کی تمام جامعات کو پیچھے چھوڑدیا

 

 
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)آئی ایس او 9001:2015 کے سرٹیفیکٹ کے حصول کے بعد جامعہ این ای ڈی، سندھ کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ انجینئیرنگ یونی ورسٹی بن گئی ہے۔ LIoyd's Register LRQAکی جانب سے سرٹیفیکٹ کے اجرا کے بعد وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھاکہ کوالٹی اشورنس کے ذریعے یونی ورسٹی کے معیار کا بڑھنا مستحسن ہے، سرٹیفیکیشن کے ذریعے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بڑھانے اور برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
اس موقع پر ان کا مزید بتایا کہ 2002 میں جامعہ این ای ڈی نے پہلی بار آئی ایس او سرٹیفیکٹ حاصل کیا تھا، تب ہماری جامعہ، پاکستان بھر کی پہلی پبلک سیکٹر یونی ورسٹی تھی جس نے یہ سرٹیفیکٹ حاصل کیا۔
کوالٹی انہانسمنٹ سیل(کیو ای سی)کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے اس کامیابی کو یونی ورسٹی کے کوالٹی اشورنس کی کامیابیوں کا تسلسل قرار دیا، جس میں کیو ای سی کی رینکنگ ، تمام بیچلرز، ماسٹرزاور پی ایچ ڈی پروگرامز کی سلیف اسیسمینٹ ، کوالٹی پر قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت شامل ہے۔مزید اپنی ٹیم کے ممبران اور تمام شعبہ جات کے سربراہاں کی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، اسے کامیابیوں کی ابتدا قرار دیا۔

 

 

Share this article

Leave a comment