Friday, 20 September 2024


کراچی میں آج بھی شدید گرمی ہوگی

 

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا تاہم گزشتہ 4 روز والی شدت نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا تاہم گزشتہ 4 روز والی شدت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں کی جانب سے چلنے والی ہلکی ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے ، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا تھا
واضح رہے گزشتہ 4 روزسے سورج نے کراچی پر قہر برسایا ہوا تھا اور شہری سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے ، ہوا میں نمی کے تناسب میں زیادتی اور سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید گرمی اور حبس نے لوگوں کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا تھا۔
تاہم محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنائی ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment