Friday, 20 September 2024


کرکٹر اظہر علی گھٹنے کے علاج کے لیئے انگلینڈ روانہ

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی گھٹنے کے علاج کے لیئے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مکمل فٹ ہونے کا ہدف ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو ئے اور انجکشن لگوا کر ٹیسٹ سیریز کھیلے لیکن سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انہیں آرام دیا گیا ہے۔ اظہر علی اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے دو دن کے لیے دبئی سے لاہور آئے اور اب وہ انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں ،جہاں وہ لندن میں اپنے گھٹنے کا علاج کرائیں گے ۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو کر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئیں گے ۔

On the way to london to do rehab for my knee plz pray that I come back stronger and fitter. InshA Allah pic.twitter.com/nKnB1x6kb1

— Azhar Ali (@AzharAli_) October 16, 2017

 

 

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مکمل فٹ ہونے کا ہدف ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment