Monday, 23 September 2024


جامعہ این ای ڈی ایشیا کی ٹاپ جامعات کی دوڑ میں شامل

 

ایمز ٹی وی( کراچی/ تعلیم )کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2018 کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی ٹاپ 2.5 فی صد جامعات میں شامل ہو گئی ہے ۔ 16اکتوبر کوکئے جائے والے کیو ایس ایشیا یونی ورسٹی رینکنگ کے اعلان کے مطابق 2014 کے مقابلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کے معیار میں 13.9فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ کیو ایس رینکنگ کے معیار کے مطابق اکیڈمک، ایمپلائز، فیکلٹی، طالب علموں کے تناسب، بیرون ملک سے آئے ہوئے اساتذہ اور طالب علموں کے تناسب کو مدّ نظر رکھتے ہوئے حاصل ہوئی۔

جامعہ این ای ڈی کو 301 کی پوزیشن حاصل ہوئی اور اس پوزیشن کو حاصل کرنے کے بعد این ای ڈی ایشیا کی ٹاپ 2.5 جامعات کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ اس اعلان کے بعد رینگنگ کے اعتبار سے این ای ڈی یونیورسٹی، سندھ کی ٹاپ انجینئرنگ یونی ورسٹی قرار پائی جب کہ پاکستان بھر کی انجینئرنگ یونی ورسٹیز میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ ہماری جامعہ نامساعد حالات کے باوجود دیگر جامعات کے لیے کامیابی کی مثال بنی ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس پُر مسرت موقع پر سندھ حکومت اور ایچ ای سی کے شکر گزار ہیں۔ شیخ الجامعہ نے کامیابی کو ملازمین اور طالب علموں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مزید بہتری کے لیے کوشاں رہے گی تا کہ پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

 

Share this article

Leave a comment