Sunday, 22 September 2024


23 اکتوبر سے جامعہ کراچی کےتحت ہفتہ ذہنی صحت کاانعقاد

 

ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام 23 اکتوبرسے ہفتہ ذہنی صحت منایاجارہاہے ،چیئرپرسن شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کے مطابق 24 اکتوبر کو پوسٹر سازی کا مقابلہ اور کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں پینل ڈسکشن کااہتمام کیا گیا ہے جو باالترتیب صبح 9بجے اور صبح 11بجے منعقد ہوں گے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں پینل ڈسکشن کے شرکامیں امن فاؤنڈیشن کی ڈاکٹرسعد یہ قریشی ،سینئرماہرنفسیات ڈاکٹرعظمیٰ امبرین، ہمدرد یونیورسٹی کے ڈاکٹرماجدعلی عابدی ،آغاخان یونیورسٹی کی ڈاکٹرنرگس اسد،شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی روبینہ فیروز،نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر عائشہ عباس اور شعبہ نفسیات جامعہ کراچی کی زہرہ برکت علی شامل ہیں۔ مذکورہ پروگرام کے علاوہ ہفتہ ذہنی صحت میں تھیڑیکل پلے ،تجرباتی آلات کی نمائش ،شخصیت کی تشخیص اور مشاورتی سیشن شامل ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment