Saturday, 21 September 2024


میئر کراچی نے لاہور دورے کی دعوت قبول کر لی

 

ایمز ٹی وی (کراچی) لاہور سے آئے ہوئے سینئر صحافی محمد شعیب مرزا نے میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں لاہور آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں صحافی برادری اور وہاں کا پریس کلب میئر کراچی کی آمد کا منتظر ہے اور وہ موجودہ بلدیاتی قیادت کے تحت ملک کے سب سے بڑے شہر اور صنعتی و تجارتی مرکز کراچی میں جاری ترقیاتی عمل کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں اور اس میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ میئر کراچی عنقریب لاہور کے دورے پر آئیں گے جس پر میئر کراچی نے ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر اور علمی و ادبی مرکز ہے۔

 

Share this article

Leave a comment