Saturday, 21 September 2024


کلین سوئپ کے باوجود پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی رینکنگ پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم وہ بدستور چھٹے نمبر پر ہی موجود ہے۔ سیریز کے آغاز سے قبل گرین شرٹس کے پوائنٹس کی تعداد 95 تھی جو اب 99 ہوچکی ہے، نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 113 ہیں۔ اس کا پانچویں پوزیشن کی حامل کیوی ٹیم سے فاصلہ جہاں کچھ کم ہوا وہیں ساتویں نمبر کی بنگلادیشی ٹیم کو بھی کافی نیچے چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا کو وائٹ واش کی وجہ سے 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اسکے اب 83 پوائنٹس باقی رہ گئے مگر پھر بھی وہ نویں نمبر کی حامل ویسٹ انڈیز ٹیم سے 6 پوائنٹس آگے ہے۔ ٹاپ پوزیشن جنوبی افریقہ کے قبضے میں ہے۔

 

Share this article

Leave a comment