Friday, 20 September 2024


کپتان نے کرکٹ ٹیم کی جیت کا سہرا شاداب خان کو دےدیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اچھی بات ہے کہ نوجوان کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں ،شاداب خان نے ’ملین ڈالر ‘شارٹ کھیلی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو جیت کیلئے تین گیندوں پر 8اسکور کی ضرورت تھی اور ایسے موقع پر شاداب خان نے چھکا لگا یا اور قومی ٹیم کو میچ جتووانے میں اہم کردار ادا کر کے دل جیت لیے ہیں ،اس پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ وہ شاداب نے ’ملین ڈالر ‘شاٹ کھیلی ۔
ان کا کہناتھا کہ لڑکو ں نے بہت اچھی فیلڈنگ کی ہے ، میں بولنگ کی بھی تعریف کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ مشکل ہوتی ہے ،بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔سرفراز احمد نے اپنی گفتگو کے آخر میں سری لنکن ٹیم کا لاہور آنے پر شکریہ ادا کیا ۔
 

 

Share this article

Leave a comment