Friday, 20 September 2024


کپتان سرفراز آخری میچ کے لئے پرامید

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کاپاکستان آنے پرشکرگزار ہیں،میچ سے شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح میسر آئے گی اورآج پاکستان میں بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
لاہور پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ لاہورپہنچنے پردونوں ٹیمیں خوش ہیں،آج کے میچ میں شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح میسر آئے گی اورشائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کو بھرپورسپورٹ کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment