Friday, 20 September 2024


فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ )فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے بیان کے مطابق فارم ڈی ، ڈی پی ٹی اور بی ای ایم ایس کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد محمد خان اچکزئی ایکسپو سینٹر یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں طلباءوطالبات نے حصہ لیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، رجسٹرار طارق جوگیزئی، فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈاکٹر شفیع محمد نے منعقدہ ٹیسٹ کا جائزہ لیا اور بلوچستان یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔

 

Share this article

Leave a comment