Saturday, 21 September 2024


مسلم لیگ ن کی لندن میں اہم بیٹھک

 

ایمزٹی وی(لندن)مسلم لیگ(ن)کے بڑوں کی اہم بیٹھک آج لندن میں ہو گی،سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت اجلاس میں خاقان عباسی، شہبازشریف، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف شریک ہوں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اور دیگر رہنماﺅں کی بھی لندن روانگی کا امکان ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ہدایت پر پارٹی رہنمالندن پہنچ گئے جہاں ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوپارٹی امورچلانے کی ذمہ داری ملنے کاامکان ہے،اجلاس میں نوازشریف کی نیب میں پیشی کے حوالے سے صلاح مشورے ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment