Saturday, 21 September 2024


پیمامیڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے طلبہ وطالبات کے یکساں تناسب کا مطالبہ

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے طلبہ و طالبات کے یکساں تناسب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو درپیش چیلنجز میں سے ایک یہ بھی ہے کہ میڈیکل کالجز میں طالبات کی زیادہ تعداد ہونے کے باوجود پریکٹس کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ملک میں بڑے شہروں کے علاوہ ڈاکٹرز کی عدم دستیابی ایک بڑے بحران کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
ایگزیکٹو کونسل کا دو روزہ اجلاس صوبائی صدر ڈاکٹر محمد سلیم غوری کی زیر صدارت پیما ہاﺅس لاہور میں منعقد ہوا۔ پیما کی ایگزیکٹو کونسل نے مزید مطالبہ کیا کہ انٹری ٹیسٹ کا خاتمہ کیا جائے اور ایف ایس سی کے امتحانات ہی کو ایسے معیار پر لایا جائے جس کے نتیجے میں طلبہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر اوپن میرٹ کے ذریعے اس شعبے میں مزید تعلیم حاصل کر سکیں، انٹری ٹیسٹ سسٹم پورے نظام تعلیم پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس لیے پیما اس کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment