ایمز ٹی وی(اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایچ ای سی فنڈڈ پراجیکٹ کے تحت ملک میں کیلے کی پیداوار بڑھانے کے لئے مین کیمپس کے سائنس بلاک میں "پلانٹ ٹشو کلچر لیبارٹری"قائم کردی ہے۔
ڈاکٹر شاہدصدیقی نے کہا کہ اس لیبارٹی میں ہر قسم کی بیماری سے پاک کیلے کے پودے تیار کئےجائیں گے اور ان پودوں کو مناسب انوائرمنٹ والے علاقوں باالخصوص صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کسانوں کو مفت دیں گے اور ان سے اِن پودوں کی حفاظت اور نشوونما پر خصوصی توجہ دینے کا عہد لیں گے تاکہ پاکستان میں کیلے کی کاشت کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔