Friday, 20 September 2024


موٹر سائیکل کے ٹائرزاب بغیر ٹیوب کے!!

 

ایمز ٹی وی (تجارت )ٹائر بنانے والی کمپنی جنرل ٹائر نے موٹرسائیکل سواروں کی مشکل آسان کرتے ہوئے ٹیوب کے بغیر ٹائرز متعارف کرادیے۔ جنرل ٹائر کے ترجمان نے مارکیٹ میں موٹر سائیکل سواروں کو جعلی وغیرمعیاری، استعمال شدہ ٹیوب اور ٹائروں کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں غریب اور متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکل کے لیے ٹیوب لیس ٹائر متعارف کرایا گیا ہے، ٹیوب لیس ٹائر ان کی سب سے بڑی مشکل یعنی کسی بھی وقت موٹر سائیکل میں پنکچر سے پیش آنے والی مشکلات کا حل ہے، مزید برآں انہیں غیر معیاری، جعلی اور استعمال شدہ ٹیوب خریدنے کی مجبوری سے نجات کا باعث ہے، یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنکچر بنانے والے موٹر سائیکل والوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر انہیں استعمال شدہ اور غیر معیاری ٹیوب فراہم کرکے دھوکے سے نقصان پہنچارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مارکیٹ میں ٹیوب لیس ٹائر کی فراہمی سے ان کو پیش آنے والی فوری پنکچر کی مشکل سے نجات مل گئی ہے اور وہ باآسانی اپنی منزل پر پہنچ کر پنکچر لگوا سکتے ہیں۔ ٹیوب لیس ٹائر کی خصوصی بناوٹ، درآمدی الائے رم اور خاص طریقے سے بنائے جانے کی وجہ سے ٹائر میں سے فوری طور پر ہوا کا اخراج نہیں ہوتا، اس کے علاوہ ٹیوب لیس ٹائر کے مزید فوائد بھی ہیں جن میں اس کی آسان دیکھ بھال اور زیادہ لمبے عرصے تک زیر استعمال رہنے کی صلاحیت ہے، اس کے علاوہ ٹائر فوری طور پر پنکچر نہیں ہوتا جس سے فیملیوں کی رات میں سواری محفوظ ہوجاتی ہے۔ ترجمان جنرل ٹائر نے بتایا کہ یہ فیملی کے ساتھ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کی بڑی مشکل تھی جو اب دور ہوگئی ہے، فوری پنکچر کی وجہ سے موٹر سائیکل کو قریبی دکان سے پنکچر لگوانے اور غیرمعیاری ٹائر، جعلی ٹیوب تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور دکاندار ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر انہیں دھوکے سے غیرمعیاری اور استعمال شدہ ٹائر و ٹیوب فروخت نہیں کرسکے گا۔

 

Share this article

Leave a comment