Friday, 20 September 2024


جامعہ کراچی میں چار روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا باقاعدہ افتتاح

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی میں واقع بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں سالماتی ادویات اورادویاتی تحقیق (مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ) کے اہم موضوع پر چھٹے چار روزہ بین الاقوامی سمپوزیم اور ٹریننگ کورس کا باقاعدہ افتتاح ہوا جس میں 30 ممالک کے 80 سے زائد سائنسداں اور اسکالر شرکت کررہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ سائنس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہیں اور اسکالرز کو ان کےمسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہوگا۔ مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی 2019 تک پاکستان کے ہر ضلع میں ایک اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ادارہ قائم کرے گا۔ دوسری جانب کمیشن جامعہ کراچی میں ’اسٹیم سیل ری جنریٹوو میڈیسن سینٹر کے قیام کے لیے بھی مالی تعاون کرے گا جسے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی ) کے تحت قائم کیا جائے گا۔
اس اہم سائنسی سمپوزیم میں 80 غیرملکی ماہرین کے علاوہ پاکستان بھر سے 450 سے زائد اسکالر شریک ہیں جو اپنےمتعلقہ شعبے میں ہونے والی نت نئی تحقیق پر روشنی ڈالیں گے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر محمد اجمل خان نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس اہم سمپوزیم کے انعقاد کو سراہا اور اسے جدید علوم تبادلہ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔
 

 

Share this article

Leave a comment