Saturday, 21 September 2024


ڈاؤیونیورسٹی کے پاس بڑے پیمانے پر داخلہ ٹیسٹ لینے کی اہلیت نہیں

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ جب ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ڈاؤیونیورسٹی کے پاس بڑے پیمانے پر داخلہ ٹیسٹ لینے کی اہلیت نہیں تو محکمہ صحت نے انہیں یہ ٹیسٹ لینے کا ٹاسک کیوں دیا۔ ڈاؤ نے ٹیسٹ لیا تو این ٹی ایس سے بھی بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا مزید کہناتھا کہ ہیلتھ یونیورسٹیز کومحکمہ ہیلتھ کے کنٹرولر سے باہر ہونا چاہیے اور ہیلتھ یونیورسٹیز سمیت تمام یونیورسٹیز کے اکیڈمک معاملات سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت کئے جائیں کیونکہ سندھ میں پہلے ہی صحت کا برا حال ہے پہلے محکمہ صحت سندھ میں صحت کے مسائل توٹھیک کرے پھر ہیلتھ کی جامعات کی طرف رخ کرے۔ انہوں نے کہاکہ جامعات کو مکمل خودمختار ہونا چاہئے تاکہ محکمہ صحت طے کرے کہ وہ کس سے ٹیسٹ لے اور کتنی نہیں ہوں۔
دریں اثناء ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سندھ بھر میں میڈیکل کالجوں کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرسعیدقریشی نے کہاہے کہ میں نے سیکرٹری صحت سے کہاہے کہ وہ داخلہ کمیٹی کااجلاس بلائیں جس میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ سے متعلق پالیسی وضع کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں خود توٹیسٹ کرانے پر تیار ہوں لیکن میری یونیورسٹی میں اہلیت نہیں ہے کہ وہ 32ہزار طلبہ کاٹیسٹ کراسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سیکرٹری صحت پالیسی دیتے ہیں اور ہم اسی پالیسی کے تحت کام کرتے ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment