Friday, 20 September 2024


ہم 2018کے الیکشن میں اسی کارکردگی کے ساتھ حصہ لیں گے۔

 

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کئے ہماری ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، ملک کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہی، ہمیں دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا۔ ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس تمام صورتحال کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم اسی کارکردگی کے ساتھ 2018 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment