Friday, 20 September 2024


دھونی عمر اکمل کو گالیاں دینے کےلئے میرا حوصلہ بڑھاتے رہے ، رائنا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سریش رائنا کا سابق بھارتی کپتان دھونی کے بارے میں کہنا ہے کہ ماضی میں وہ بطور کپتان پاک بھارت میچ کے دوران عمر اکمل کو گالیاں دینے کیلیے میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی ٹھنڈے دل ودماغ کی وجہ سے مسٹرکول کپتان کہے جاتے ہیں لیکن ایک انٹرویو میں سریش رائنا نے انکشاف کیاکہ وہ مجھے خود عمر اکمل کو گالیاں دینے پر اکساتے رہے ہیں۔ ساتھی بیٹسمین نے کہا کہ میں پاکستانی بیٹسمین کو گالیاں دے رہا تھا جس کی انھوں نے دھونی سے شکایت بھی کی۔ کپتان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا ہےمیں نے بتایا کہ عمر اکمل کو زچ کرنے کیلیے بدزبانی کرتے ہوئے کہہ رہا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو رنز بناؤ اور ہدف حاصل کرلو۔ دھونی نے مجھے کہا کہ اس کو مزید نشانہ بناؤ۔
انھوں نے کہا کہ مسٹرکول کہلانے والے کپتان اتنے بھی ٹھنڈے دماغ کے نہیں کہ حریف کو کچھ نہ کہیں،جب بھی موقع ہوتا وہ میدان میں مختلف حربے اختیار کرتے تھے اور دیگر انسانوں کی طرح دھونی بھی غصے کا اظہار کرتے تھے لیکن ان کی بعض حرکات کیمرے کی نظر میں نہیں آتی تھیں۔
مثال کے طور پر براہ راست میچ کے دوران اشتہارات چلنے کے دوران ان کو معلوم ہوتا تھا کہ کوئی نہیں دیکھ رہا، وہ کھلاڑیوں پر مختلف طرح کے جملے کستے، ایک خاص جملہ یہ ہوتا’’تو سدھرجا‘‘۔ان تمام باتوں کا مقصد ایک ہی ہوتا کہ میچ میں کوئی کھلاڑی سہل پسندی کا شکار نہ ہو اور ٹیم جیت جائے۔

 

Share this article

Leave a comment