Friday, 20 September 2024


کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ

 

ایمزٹی وی(لاہور)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کا منصوبہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے ، اس کے پہلے مرحلے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جائیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب لندن سے لاہور واپسی پر سیدھےکڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے اور زیرتعمیر منصوبے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ۔
اُن کا کہناتھاکہ منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے،جگر اور گردے کے مریضوں کے لئے یہ اسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا ،متعلقہ حکام اپنے دفاتر سائٹ پر منتقل کرکے کام کی خود نگرانی کریں۔
اس سےقبل لندن سے واپسی پر گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ میئراستنبول نےصاف پانی پروگرام اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment