Saturday, 21 September 2024


سابق جنرل (ر) خالد شمیم وائیں خوفناک حادثےکاشکار

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)چکری انٹرچینج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر خوفناک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور ان کے قریبی دوست زبیر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں جنرل وائیں کا بڑا بیٹا اور ڈرائیور شامل ہے۔
جنرل خالد شمیم وائیں اپنی لینڈ کروزر میں سوار راول پنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور لینڈ کروزر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔
گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔ موٹر وے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد فراہم کی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جنرل وائیں اور ان کا دوست زبیر جاں بحق ہوگیا جب کہ ان کے زخمی بیٹے اور ڈرائیور کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
جنرل خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر 2013 کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی عمر 64 سال تھی۔

 

Share this article

Leave a comment