Sunday, 10 November 2024


تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آراو کو قبول نہیں کرے گی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آراو کو قبول نہیں کرے گی اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ شریف برادران عدالت کے اندر بلیاں اور باہر شیر ہیں۔
نواز شریف کہتے تھے انصاف کا فیصلہ پاکستان کی سڑکوں پر ہو گا لیکن اب لگتا ہے نواز شریف کا فیصلہ جدہ میں ہو گا، جو دعویٰ کرتے تھے مسلم امہ کے لیے جدہ گئے وہ واپس آکر عوام کو بتائیں۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پہلا این آراو پرویز مشرف نے دیا لیکن اب کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، تحریک انصاف کسی بھی قسم کے این آراو کو قبول نہیں کرے گی، چوری کا مال لندن سے واپس پاکستان آئے گا۔

 

Share this article

Leave a comment