Friday, 20 September 2024


داخلے سے محروم طلبا وطالبات انصاف کے منتظر

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کی جانب سے داخلہ ٹیسٹ میں پاس کے بجائے فیل امیدواروں کو داخلہ دیئے جانے کے معاملے پر اب تک داخلہ کمیٹی کو 7؍سے زائد قانونی نوٹس موصول ہو چکے ہیں۔
داخلہ کمیٹی کے ایک سینئر رکن نے تصدیق کی کہ داخلہ کمیٹی کی جانب سے لیگل نوٹس موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے، داخلہ کمیٹی کے رکن کے مطابق ناتجربہ کاری کے باعث یہ غلطی ہوئی تاہم سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اس کا ازالہ کیسے کیا جائے اُدھر ایڈیشنل چیف سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر سندھ سے بھی داخلہ سے محروم طلبہ نے رابطہ کیا ہے اور ان سے انصاف کی اپیل کی ہے
طلبہ کا موقف ہے جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے پہلے 50؍فیصد این ٹی ایس کے پاسنگ مارکس کی منظوری دی جس کے بعد جامعہ کراچی نے اپنے پراسپیکٹس اور اشتہارات میں بھی 50؍فیصد پاسنگ مارکس تحریری کیے مگر جب این ٹی ایس کا نتیجہ آیا تو پاسنگ مارکس 40؍فیصد کر دیے گئے جس کی وجہ سے ٹیسٹ میں نمایاں نمبر لانے والے امیدوار ناکام ہو گئے۔

 

Share this article

Leave a comment