Saturday, 21 September 2024


اکشے کمارآخر گنجے کیوں ہوئے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار خطرناک اسٹنڈ کرنے کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن انہوں ںے حال ہی میں بگ باس کے فائنل میں اپنے گبجے انداز میں انٹری دے کر سب کو حیران کردیا جس کے بعد مختلف باتیں سامنے آئی کہ اکشے ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے گنجے ہوئے لیکن اکشےکمار نے تمام افواہوں کو کچلتے ہوئے اپنے نئے اسٹائل کی وجہ بتا دی۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنے گنج پن سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسٹائل انہوں نے فلم ’کیساری‘ کے لیے اپنایا ہے کیوں کہ اس فلم میں انہیں بڑی پگڑی پہننی ہے جوکہ کافی بھاری بھی ہے جسے پہننے میں کافی مشکل پیش آرہی تھی اس لیے انہوں نے گنجا ہونا ہی بہتر سمجھا۔
دوسری جانب فلمی ذرائع کا اکشے کے گنجا ہونے سے متعلق کہنا ہے کہ اکشے کے سر کے بال جھڑ رہے ہیں اور وہ اسی وجہ سے کئی فلموں میں وگ کا بھی استعمال کر رہے تھے اس لیے وہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے لیے جنوبی افریقا جا رہے ہیں اسی لیے وہ گنجے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’کیساری‘ میں اکشے کمار کمانڈر حولدار ایشار سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اکشے کمار اور کرن جوہر مل کر پروڈیوس کریں گے جب کہ فلم 2019ء میں ہولی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Share this article

Leave a comment