Saturday, 21 September 2024


اسریٰ یونیورسٹی میں کانووکیشن کا انعقاد

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) اسریٰ یونیورسٹی میں پندرھویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسد اﷲ قاضی نے کہا ہے کہ آج طلبا و طالبات کی کامیابی کا دن ہے انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے مقصد کا تعین کریں۔
اس موقع پر 453کامیاب طلبا ء و طالبات کو اسناددی گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اﷲ قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد شہر کی پہلی پرائیویٹ یونیورسٹی ہے جو کہ حکومت سندھ سے سند یافتہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

 

Share this article

Leave a comment