Saturday, 21 September 2024


انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، ٹیم کوچ راہول ڈریوڈ کو 50 لاکھ جبکہ کھلاڑیوں کو 30، 30 لاکھ نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
ہفتے کو نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ چوتھی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے عالمی ٹائٹل جیتنے کے فوراً بعد کوچ، کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا، راہول ڈریوڈ کو 50، کھلاڑیوں کو 30، 30 اور سپورٹنگ سٹاف کے اراکین کو 20، 20 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پورے ایونٹ کے دوران ناقابل شکست رہی۔

 

Share this article

Leave a comment