Friday, 20 September 2024


پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی(لاہور/تعلیم) پنجاب یونیورسٹی کیرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ ریاضی کے طلبا و طالبات کیلئے Adjustment to Campus Life of Conflict Management Strategiesکے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین شعبہ کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری، چیئرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر محمد شریف، کیرئیر ڈیویلپمنٹ آفیسر نوید احمد خان، فیکلٹی ممبران اور طلباءطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو کیمپس ماحول سے آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ محبت ، خلوص، بھائی چارے اور بہترین اخلاق کے ذریعے یونیورسٹی کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوید احمد خان نے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment