Friday, 20 September 2024


قائد اعظم امیچور گالف چیمپئن شپ امیر خاور خواجہ کے نام

 

ایمز ٹی وی(لاہور ) قائد اعظم امیچور گالف چیمپیئن شپ 2018ءکا ٹائٹل سیالکوٹ گالف کلب کے امیر خاور خواجہ نے جیت لیا۔

احمد جبران دوسرے جبکہ روبن باغ تیسرے نمبر پر رہے۔ گراس کیٹگری میں گارڈن سٹی گالف کلب کے غضنفر محمود نے 146 گراس اسکور کے ساتھ پہلی، رائل پام کے محمد ریحان نے دوسری جبکہ سلمان جہانگیر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں لاہور جم خانہ کے چیئرمین کامران لاشاری نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر میجر غلام مرتضٰی، فرید مختار، محمد علی، عمر ہاشم، شوکت جاوید، میاں احسان، خواجہ عمران زبیر بھی موجود تھے۔

 

Share this article

Leave a comment