Saturday, 21 September 2024


لاہور قلندر اور بنک آف پنجاب میںااسپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا

ایمز ٹی وی:(لاہور) پاکستان سپر لیگ میں شامل لاہور قلندر ٹیم اور بنک آف پنجاب کے درمیان سپانسر شپ معاہدہ طے پا گیا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں لاہور قلندر کے سربراہ رانا فواد نے بنک کے نمائندے تیمور افضل کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر لاہور قلندر کے نائب کپتان فخر زمان اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل بھی موجود تھے۔پاکستان سپرلیگ اپنے تیسرے سیزن کی جانب بڑھ رہی ہے اور لاہور قلندرز فرنچائز کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور ان کی خدمات کو پورے ملک کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔ ان تمام سالوں میں لاہور قلندرز نے مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھی۔ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے سیزن میں دی بینک آف پنجاب نے لاہور قلندرز کی فیملی میں سپانسرز کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔ اس پارٹنرشپ کے ذریعے لاہور قلندرز کا مقصد ایک مثبت ردعمل حاصل کرنا اور پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں دونوں پارٹیز کا مل کر کرکٹ کی بحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ دی بینک آف پنجاب (بی او پی) پی ایس ایل 2018ءمیں لاہور قلندرز کے ساتھ پارٹنرشپ پر بہت پرجوش ہے۔ یہ ایک بے مثال پارٹنر شپ ہو گی کیونکہ لاہور پنجاب کا دارالحکومت اور بنک پنجاب کا معروف بینک ہے۔

Share this article

Leave a comment