Friday, 20 September 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے نتائج کااعلان کردیا

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے نتائج کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے ضمنی امتحانات میں 11398 طلباء رجسٹرڈ ہوئے ،11075طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 4266طلباء کامیاب قرار پائے انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 1305طلباء رجسٹرڈ ہوئے، 1258طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 427کامیاب قرار پائے۔

 

Share this article

Leave a comment