Friday, 20 September 2024


جامعہ کراچی: ایک روزہ بین الاقوامی پروگرام بعنوان ”اُردو سوشل میڈیاسمٹ2015 ء“

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی میں شعبہ ابلاغ عامہ اور اُردو سورس کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ بین الاقوامی پروگرام بعنوان ”اُردو سوشل میڈیا سمٹ 2015 ء“انعقاد کیاگیا۔پروگرام کا انعقاد ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم ایچ ای جے جامعہ کراچی میں کیا گیا تھا۔

 

اس موقع پرچیئر مین شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی ،ممتازصحافی وسعت اللہ خان،رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر ،ایلن تھزلر، جنرل سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن منظور احمد آرائیں،فوزیہ بھٹی ،فیصل کریم،اُسامہ شفیق ،غازی صلاح الدین اور عمیر انصاری بھی موجود تھے۔چیئر مین شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسرڈاکٹر محمود غزنوی نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جب ہر جگہ انگریزی کا بول بالاہے اس پس منظرمیں یہ کانفرنس کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ زبان ہی کسی قوم کے وجود کی ضمانت ہوتی ہے۔اُردو کے خمیر میں لسانی توانائی موجود ہے۔اُردو کا شمار بھی دنیا کی بڑی بولی جانے والی زبانوں میں ہوتا ہے ۔اس کے باوجود نہ جانے کیوں ہم انگریزی زبان کو سرپر بٹھاتے ہیں۔

 

ممتاز صحافی وسعت اللہ خان نے کہا کہ میڈیا آج کے دور میں صرف ایک انڈسٹری بن کررہ گیا ہے۔سوشل میڈیا ایک نہایت اہم چیز ہے ،ہمیں سوشل میڈیا کو ہرگز معمولی نہیں سمجھنا چاہیئے ۔یہاں لکھی جانے والی ہر چیز کالم اور اداریہ کی طرح اثر انگیز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اُردو اب زبان کے درجے پر نہیں رہی بلکہ بولی کے درجے پر آگئی ہے اور بولی کم درجے کی ہوتی ہے۔پروگرام کے اختتام پرعمیر انصاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور شیلڈ تقسیم کیں۔

Share this article

Leave a comment