Saturday, 21 September 2024


پاک فوج کا دستہ قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلئے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے۔
لاہور میں پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلئے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فضائی نگرانی، اسنیپ چیکنگ، سیف سٹی اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ و دیگر سیکیورٹی آلات سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پاک آرمی اور رینجرز ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے لاہور پولیس کا مکمل ساتھ دے گی۔

 

Share this article

Leave a comment