Friday, 20 September 2024


ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر

 

ایمزٹی وی(تجارت)ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
زرائع کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 118 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت ہی بند کردی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بیرونی قرض کا حجم کم و بیش 89 ارب ڈالر ہے، ڈالر کی قدر میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے باعث صرف ایک روز میں قرضوں کا حجم 800 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اس اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ پاکستانی روپے کی قدر کم کرکے ڈالر کی شرح مبادلہ کو ’’حقیقت پسندانہ‘‘ بنایا جائے اور اسے 115 روپے کے لگ بھگ مقرر کیا جائے۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی، پاکستان کی معاشی نمو کےلیے مفید ثابت ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment