Friday, 20 September 2024


کم جانگ اُن ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر رضا مند ہو گئے

 

اسلام آباد(ایمز ٹی وی) امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی مزید کم ہونے لگی۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کم جانگ ا±ن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر بات چیت کیلئے رضا مند ہو گئے۔

یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطہ ہوا ہے۔اس سے قبل جنوبی کوریا یا کسی دوسرے ملک کے ذریعے پیغامات پہنچائے جاتے تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ متعدد مرتبہ کہہ چکی ہے کہ اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات نہیں کرتا تو کم جانگ اُن اور ٹرمپ کی ملاقات بے سود ہو گی تاہم حالیہ رابطے سے آئندہ ماہ ہونے والی ممکنہ ملاقات کا امکان بڑھ گیا ہے

۔یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے چارج سنبھال لیا ہے۔جان بولٹن شمالی کوریا سے متعلق سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment